’’خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا‘‘
واشنگٹن(نیٹ نیوز)سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔
یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء یا 1990ء کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری (UFO) سے ٹکرا گیا، جس کے بعد خلائی مخلوق نے مبینہ طور پر 23 فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیا۔فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں، ملبے سے باہر نکلیں، انہوں نے آپس میں مل کر ایک کرہ (گیند نما روشنی) کی شکل اختیار کی اور وہ کرہ اچانک ایک تیز روشنی کے ساتھ پھٹ گیا۔