ٹک ٹاک اب گوگل میپس کو ٹکر دینے کیلئے بھی تیار
بیجنگ(نیٹ نیوز)ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے اندر سرچ انجن کو بتدریج بہتر بنایا جا رہا ہے اور اب یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم گوگل میپس کو بھی ٹکر دینے کے لیے تیار ہے ۔
یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور اس سے صارفین کے لیے نئی سرچ کرنا یا گوگل اوپن کرکے کسی مقام کو جاننے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔جن صارفین کو اس نئے فیچر تک رسائی حاصل ہے ، وہ جب ویڈیو کے کمنٹس پر کلک کریں گے تو انہیں ریویوز نامی ٹیب نظر آئے گی۔مثال کے طور پر اگر وہ نیویارک کے سینٹرل پارک کی ویڈیو دیکھتے ہیں، وہ صارفین کی لوکیشن کے بارے میں سٹار ریٹنگز، ان کے ریویوز اور اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کو بھی دیکھ سکیں گے ۔آپ ریویو کرنے والے فرد کے یوزر نیم پر کلک کرکے اس کی ٹک ٹاک پروفائل پر جاسکیں گے ۔یہ ٹک ٹاک کی جانب سے گوگل کو ٹکر دینے کی کوششوں میں نیا اضافہ ہے ۔