ہارٹ اٹیک کے عوامل مردوں ، عورتوں کیلئے یکساں نہیں ہوتے
بیجنگ(نیٹ نیوز)ییل یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے پتہ چلاہے کہ ہارٹ اٹیک کے خطرے والے عوامل مردوں اور عورتوں کیلئے یکساں نہیں ہوتے ۔
یوآن لو کی سربراہی میں ہونے والی اور جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 2,264 ایسے لوگوں کو دیکھا گیا جنہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا گیا جنہیں کبھی دل کا دورہ نہیں پڑا۔محققین نے جو پایا وہ حیران کن تھا۔ خاص طور پر چھوٹی عمر کے گروپوں میں۔خواتین کے لئے ، سب سے زیادہ خطرے کا عنصر ذیابیطس تھا. یہ حالت 55 سال سے کم عمر کی خواتین میں دل کے دورے سے منسلک تھی جو کہ اسی عمر کے مردوں کی نسبت زیادہ ہے ۔تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر، اور ڈپریشن بھی خواتین کے لیے بڑے خطرے کے عوامل کے طور پر سامنے آئے ۔ دیگر اہم خطرات میں دل کے دورے اور ہائی کولیسٹرول کی خاندانی تاریخ شامل ہے ۔