ڈائنونیکس دنیا کا سب سے تیز ترین ڈائناسور قرار
لاہور(نیٹ نیوز)ڈائناسورز کے حوالے سے عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کافی سست جانور تھے ۔
تاہم لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق 1964ء کے موسم گرما میں جب جان آسٹروم کی سربراہی میں ماہرین حیاتیات کی ایک ٹیم نے ‘ڈائنونیکس’ نسل کے ایک ڈائناسور کی باقیات دریافت کیں جس نے لوگوں کے ڈائناسورز کے بارے میں عام خیال کو غلط ثابت کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘ڈائنونیکس’ کی باقیات کے تجزیے سے یہ پتہ چلا کہ یہ جانور تیز اور چست تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘اورنیتھومیموسوریا’ نسل کے ڈائناسورز ممکنہ طور پر سب سے تیز رفتار ڈائنوسار تھے ۔ رپورٹ کے مطابق عام طور پر اگر کسی جاندار کے لمبے ، پتلے اعضاء ہیں اور پٹھے ان اعضاء کے اوپری حصے کے قریب واقع ہیں تو اس کی ٹانگ بنیادی طور پر پینڈولم کی طرح کام کرتی ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ نسبتاً تیزی سے حرکت کر سکتا ہے ۔