پولینڈ کی ایک کمپنی نے اڑنے والی موٹرسائیکل تیارکرلی
لاہور(نیٹ نیوز)پولینڈ کی کمپنی وولوناٹ نے اڑنے والی موٹرسائیکل تیارکرلی ۔ کمپنی نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن اسٹار وارز فلموں میں دکھائی جانے والی اسپیڈر بائیکس سے بہت زیادہ ملتا ہے ۔
وولوناٹ کے مطابق ائیر بائیک کو جیٹ propulsion کے ذریعے پاور فراہم کی گئی ہے ۔اس میں ایک ایسا سسٹم موجود ہے جو فلائٹ کمپیوٹر کی مدد سے خودکار پرواز میں مدد فراہم کرتا ہے ۔کمپنی نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا موجودہ ورژن کئی ماہ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ۔اس کی پرواز کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی ہے مگر کمپنی کی جانب سے پروڈکشن ماڈل کی تیاری کے وقت اور قیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ جو فلائنگ مشین کے طور پر کام کرے گی جبکہ یہ کسی روایتی موٹر سائیکل کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ ہلکی ہوگی کیونکہ اس کی تیاری کے لیے کاربن فائبر میٹریل استعمال کیا گیا ہے ۔