صرف بریڈ، سیریلز اور جیلیز پر گزارا کرنیوالا برطانوی

صرف بریڈ، سیریلز اور جیلیز پر گزارا کرنیوالا برطانوی

لندن(نیٹ نیوز)حال ہی میں برطانیہ کے شہر لیورپول سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ تھامس شیریڈن کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے جو ایک نایاب ذہنی بیماری Avoidant/Restrictive Food Intake Disorder (ایرفیڈ ) کا شکار ہیں۔

اس بیماری کے باعث تھامس صرف مخصوص غذائیں کھاتے ہیں جن میں سفید ڈبل روٹی، سیریلز، مکھن اور Haribo جیلیز اور کچھ پروٹین سپلیمنٹس شامل ہیں۔تھامس روزانہ تقریباً دو ڈبل روٹیاں کھاتے ہیں اور پھل، سبزیاں، گوشت یا انڈے کھانے کی کوشش پر انہیں شدید متلی اور قے کا سامنا ہوتا ہے ۔ایرفیڈ ایک ذہنی بیماری ہے جو مریض کو مخصوص کھانوں سے شدید نفرت یا خوف کی وجہ سے مخصوص غذاؤں کے علاوہ کچھ اور کھانے سے گریز کرواتی ہے ۔یہ بیماری 2022 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں