چمپانزی کو بیماریوں،چوٹوں کے علاج کا طریقہ معلوم

 چمپانزی کو بیماریوں،چوٹوں کے علاج کا طریقہ معلوم

لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کو ایک چونکا دینے والی دریافت ہوئی ہے جس میں بن مانسوں کو انسانوں جیسی عادات اپناتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں وہ ایک دوسرے کا علاج کرتے پائے گئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بدونگو جنگل میں ایسا لمحہ کیمرے میں قید کیا جب چمپانزی ایک دوسرے کے زخموں اور بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں اور دیگر جنگلی مواد کا استعمال کرتے پائے گئے ۔یہ تحقیق گزشتہ سال کی دریافتوں کے بعد سامنے آئی جن کے مطابق چمپانزی چند مخصوص پودوں کو تلاش کرتے ہیں اور خود علاج کے لیے انہیں کھاتے ہیں۔ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ چمپانزی کو بعض بیماریوں اور چوٹوں کا علاج کرنے کا طریقہ معلوم ہو چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چمپانزی صرف اپنے قریبی رشتہ داروں کا ہی علاج نہیں کرتے، بلکہ وہ دوسرے چمپانزیوں کو بھی علاج فراہم کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں