اچھی صحت کیلئے ’’بھنڈی والے پانی ‘‘کا وائرل ٹرینڈ

اچھی صحت کیلئے ’’بھنڈی والے پانی ‘‘کا وائرل ٹرینڈ

لاہور(نیٹ نیوز)بھنڈی سے ہم سب ہی واقف ہیں جو مختلف روز مرہ پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے ۔تاہم اب ٹک ٹاک بھنڈی کے لیے ایک نیا استعمال لے کر آیا ہے۔

بھنڈی والا پانی،اس ٹک ٹاک ٹرینڈ میں کچی بھنڈی کو رات بھر پانی میں بھگو کر، پھر اگلے دن اس پانی کو پینا شامل ہے۔ انجیلا گراہم نامی ایک غذائی ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ ٹاک ٹاکرز اسے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے، آنتوں کی صحت اور یہاں تک کہ وزن کے انتظام کے لیے قدرتی علاج کے طور پر فروغ دے رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بھنڈی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ وٹامن K اور C کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور فولیٹ، وٹامن B6، مینگنیز اور تھامین کی قابل ذکر مقدار فراہم کرتا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے کتنے غذائی اجزا پانی میں منتقل ہوتے ہیں ضروری نہیں کہ فوائد پانی کے جذب ہونے پر کارآمد ثابت ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں