صرف 30منٹ روزانہ، دل کے دورے سے بچاؤ کا نسخہ
لاہور(نیٹ نیوز)ایک تازہ طبی تحقیق نے دل کی صحت کا ایک انتہائی آسان اور حیرت انگیز فارمولا پیش کیا ہے۔
روزانہ محض 30 منٹ کی معتدل ورزش آپ کے دل کے دورے کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ نیویارک کے 600 سے زائد مریضوں پر 2016 سے 2020 تک کی گئی اس تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ جو افراد دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔روزانہ 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھنا دل کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔معتدل ورزش دل کی شریانوں کو مضبوط بناتی ہے ۔ورزش بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے، خون کے لوتھڑے بننے کے امکانات کم کرتی ہے، جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے، ماہرین نے مشورہ دیاہے کہ کسی بھی قسم کی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں،زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے گریز کریں اورنیند کو نظر انداز نہ کریں، یہ بھی دل کی صحت کے لیے ضروری ہے۔