300سال پرانے جہاز کا ملبہ مل گیا، تصاویر جاری

میڈرڈ(نیٹ نیوز)ـ300 سال پرانے خزانے سے بھرے ہسپانوی سمندری جہاز سان جوز کی باقیات مل گئی ہیں، ۔۔۔
جس کی 20 ارب ڈالر مالیت کے خزانے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔بحیرہ کیریبین کی تہہ میں ڈوبے ہوئے تاریخی ہسپانوی جنگی جہاز سان جوز کی باقیات دریافت کرلی گئیں ہیں۔ 3 صدیوں بعد بالآخر اس جہاز کی قیمتی اشیاء کی واضح تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، جس میں سونا، چاندی اور قیمتی اشیاء نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ 62 توپوں والا جنگی جہاز جون 1708ء میں کولمبیا کے ساحل کے قریب اس وقت ڈوبا تھا جب برطانوی بحریہ نے اسے اچانک حملے میں نشانہ بنایا، جہاز پاناما کے بندرگاہ پورٹو بیلو سے قیمتی خزانہ لے کر سپین روانہ ہوا تھا، حملے میں جہاز پر سوار 600 میں سے 589 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ خزانے کی موجودہ قیمت 20 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔