ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا

ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تشویشناک حقیقت ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ذیابیطس صرف خون میں شوگر کی سطح کا مسئلہ نہیں بلکہ جسم کے کئی نظاموں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ذیابیطس (خاص طور پر ٹائپ 1) ہڈیوں کے ڈھانچے کو کمزور کرتا ہے اور کیلشیم کی کمی، انسولین کی خرابی اور ہڈی بنانے والے خلیوں (Osteoblasts) کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے ۔ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں جوڑوں کی بیماری، جوڑوں میں سوجن، اور Charcot arthropathy زیادہ دیکھی جاتی ہے، ذیابیطس کے تقریباً 2530% مریض ہڈیوں کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیابیطس والے افراد میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ نارمل افراد سے 70% زیادہ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں