24 کیرٹ سونے میں لپٹا دنیا کا مہنگا ترین کی بورڈ

24 کیرٹ سونے میں لپٹا دنیا کا مہنگا ترین کی بورڈ

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کا سب سے مہنگا کی بورڈ Adata GoldenSummoner ہے ، جس کی قیمت تقریباً 10,000 ڈالرز ہے ۔

۔یہ کی بورڈ XPG Summoner گیمنگ کی بورڈ کا گولڈ پلیٹڈ ورژن ہے ۔ پورا کی بورڈ 24 کیرٹ سونے میں لپٹا ہوا ہے اور اس کی بنیادی دھات ایلومینیم ہے ، جس سے یہ وزن میں بھاری ہے ۔ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کی بورڈ نایاب بھی ہے ۔ اس کے صرف 6 خصوصی نمونے بنائے گئے ہیں جنہیں وی آئی پی تحفے کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔اس کی تکنیکی خصوصیات XPG Summoner کی طرح ہے ۔ اس میں 104 بٹن، RGB بیک لائٹ، میڈیا کنٹرولز اور ایک والیوم رولر ہے ۔اسے بنانے میں تقریباً 2,500 ڈالرز خرچ ہوئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں قیمت 10,000 ڈالرز مقرر کی گئی ہے ۔اسے استعمال کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کا سونا ہاتھ ٹھنڈا کر دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں