بے شمار رنگوں کی حامل کہکشاں کی تفصیلی تصویر جاری

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 1 کروڑ 10 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود کہکشاں کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کر دی۔۔۔
جس میں ‘سکلپٹر کہکشاں’ کے وہ حصے بھی دِکھائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ سائنسدانوں نے یورپین سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی سکوپ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی ہے جس میں بے شمار رنگ دِکھائے گئے ہیں۔اس تصویر کو بنانے کے لیے سائنس دانوں نے کہکشاں کا 50 گھنٹے تک مشاہدہ کیا اور 100 ٹکڑوں کو جوڑا۔ تصویر میں دکھایا گیا رقبہ 65 ہزار نوری سال پر پھیلا ہوا ہے۔سکلپٹر گلیکسی ایسی جگہ ہے جہاں مسلسل ستارے وجود میں آتے رہتے ہیں۔اس نئی تصویر کی تفصیل میں کہکشاں میں موجود ستاروں، گیس اور گرد جیسی جزیات کو واضح دیکھا جا سکتا ہے اور ہر جز اپنی روشنی خارج کر رہا ہے جس سے اس کہکشاں کے مختلف رنگ دِکھ رہے ہیں۔