جعلی کلینک سے لاکھوں ڈالر کمانے والا خاندان گرفتار

جعلی کلینک سے لاکھوں ڈالر کمانے والا خاندان گرفتار

پراگ(نیٹ نیوز)مشرقی یورپی ملک چیک ری پبلک میں جعلی ڈینٹل کلینک چلانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کما چکے تھے ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بغیر کسی لائسنس کے جعلی ڈینٹل کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے تھے ۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیولِیکوف بروڈ نامی قصبے میں تین افراد کے خاندان نے اپنے گھر میں دو برس قبل ایک کلینک کھولا ۔تینوں افراد پر غیر قانونی کاروبار، جسم کو نقصان پہنچانے کی کوشش، چوری اور غیر قانونی پیداوار اور نارکوٹکس، سائیکوٹروپک مرکبات اور زہر کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں آٹھ سال تک کی سزا کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں