پیرس ،دریائے سین میں سو سال بعد نہانے کی اجازت

پیرس ،دریائے سین میں سو سال بعد نہانے کی اجازت

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کی حکومت نے پیرس کے دریائے سین میں 1923 میں شہریوں کو نہانے پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے مقابلے بھی ہوئے تھے ۔۔

 فرانس کی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹاتے ہیں پیرس کے شہری دریائے سین میں امڈ آئے ، دریائے سین میں تین اطراف سے ایک ہزار سے زائد تیراک روزانہ داخل ہوپائیں گے ۔ دریائے سین میں شہریوں کو نہانے کی اجازت دینے کا فیصلہ پانی کا معیار بہتر رکھنے کی کوشش کے بعد کیا گیا اور اسی طرح اس کو گزشتہ سیزن میں اولمپکس ایونٹس میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔دریائے سین میں تیراکی کے سیزن میں سبز اور سرخ پرچموں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پانی کا معیار جانچا جائے گا اور اسی طرح تیراکی کے لیے مخصوص مقامات کی نشان دہی بھی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں