بیوی کو ایک دن کیلئے ادھار دینے والا بینک افسر پھنس گیا

بیوی کو ایک دن کیلئے ادھار دینے والا بینک افسر پھنس گیا

دبئی(نیٹ نیوز)صرف ایک دن کیلئے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اماراتی درہم (پاکستانی 75 لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دینے والے بینک افسر کو نہ صرف ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا بلکہ انہیں قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے ۔

عرب اخبار ‘گلف نیوز’ کے مطابق شارجہ کے بینک میں ملازمت کرنے والے بھارتی ریاست کیرالہ کے شخص سے اس کی بیوی نے صرف ایک دن کیلئے ایک لاکھ درہم مانگے تھے لیکن پھر واپس نہیں کیے ۔رپورٹ کے مطابق بینک منیجر نے عملے کو بتائے بغیر ہی بیوی پر اعتبار کرتے ہوئے اسے رقم دی۔بیوی کی جانب سے پیسے واپس نہ کرنے کا بھانڈا پھوٹنے پر مینیجر کو ملازمت سے فارغ کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل ہی بینک منیجر سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون پہلے بھی متعدد افراد سے فراڈ کر چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں