شمالی کیرولائنا،300 سال پرانا قزاقوں کا جہاز دریافت
شمالی کیرولائنا(نیٹ نیوز)شمالی کیرولائنا کے کیپ فیئر ریور میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک غیر معمولی دریافت کی ہے ۔۔
، جو ممکنہ طور پر 300 سال سے گمشدہ ہسپانوی جہاز کا ملبہ ہے ۔فورٹ اینڈرسن کے قریب زیرِ آب تحقیق کے دوران ماہرین کو لا فورچونا نامی ہسپانوی نجی جنگی جہاز کا ملبہ ملا ہے ، جو 1748ء میں کنگ جارج کی جنگ کے اختتام پر ایک حملے کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا۔یہ ملبہ برنز وِک ٹاؤن کے فورٹ اینڈرسن اسٹیٹ ہسٹورک سائٹ میں سالانہ گرمیوں کی تحقیق کے دوران ملا، جب ایک گریجوایٹ طالب علم نے کیچڑ بھرے دریا کے فرش میں لکڑی کے ٹکڑے دیکھے ۔ ملبے سے حاصل شدہ لکڑی مونیٹری یا میکسیکن سائپرس درخت کی ہے ، جو وسطی امریکا اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جہاز ممکنہ طور پر سپین کی کیریبین نوآبادیات میں تیار کیا گیا تھا۔