جنوبی کوریا:جرائم روکنے کیلئے ہولوگرافک پولیس افسر تعینات
سیؤل (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کی پولیس لوگوں میں تحفظ کے احساس کو بڑھانے اور۔۔
جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے انسانی قد کے ہولوگرافک پولیس افسران کی آزمائش کر رہی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہر شام 7 بجے سے 10 بجے کے درمیان 170 سینٹی میٹر سے زیادہ قد کا ایک وردی میں ملبوس پولیس اہلکار سیؤل کے ایک مصروف علاقے جوڈونگ نمبر 3 پارک میں نمودار ہوتا ہے اور رہائشیوں کو یاد دلاتا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال میں پولیس فوری طور پر جواب دے گی۔وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ ہر جگہ نگرانی کے کیمرے لگے ہوئے ہیں، لیکن یہ کوئی عام پولیس افسر نہیں ہے بلکہ ایک 3D ہولوگرام ہے جسے شہریوں کو نفسیاتی استحکام فراہم کرنے اور بدنظمی کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔