افریقی بادشاہ 15بیویاں اور30بچے لے کر ابوظہبی پہنچ گیا
ابوظہبی (نیٹ نیوز)افریقہ کے غریب اور پسماندہ ملک ایسوا تینی کے بادشاہ مسواتی سوئم کی ایک پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جس میں بادشاہ مسواتی سوئم کو اپنی 15 بیویوں ،30بچوں اور 100 خادموں کے ساتھ ابوظہبی آتے دیکھا گیا تھا۔۔۔
ویڈیو میں بادشاہ مسواتی کو روایتی لباس میں ملبوس پرائیویٹ جیٹ سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے خوبصورت لباس میں ملبوس خواتین کا ایک گروپ تھا۔ابوظہبی آمد کے دوران بادشاہ مسواتی کے 30 بچے بھی ان کے ہمراہ تھے ، شاہی قافلے کی آمد پر سکیورٹی سخت کئے جانے کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ کے کئی ٹرمینلز بھی بند کرنے پڑے تھے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بادشاہ مسواتی سوئم کے طرز زندگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ جس ملک میں بھوک ہو وہاں عیاشیاں ہورہی ہیں ۔