کینسر کب ہوگا ،پتا چلانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ تیار

کینسر کب ہوگا ،پتا چلانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ تیار

لندن (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ کینسر کا قبل ازوقت پتاچلانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ تیار کرلیاگیاہے ، نئی تکنیک کینسر کی روک تھام کیلئے کارگر آلے کے طور پر سامنے لائی جا سکتی ہے۔۔۔

ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے نینو ریٹ سیکوئنسنگ کو مزید بہتر بنایا ہے ۔ اس تحقیق کے لئے محققین نے ٹوئنز یوکے کے مطالعے میں حصہ لینے والے 1042 افراد کے گال کے نمونوں کے ساتھ 371 خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے لئے نینو سیک کا استعمال کیا۔اس تجزیے میں گال کے خلیوں میں 3لاکھ 40 ہزار سے زیادہ تغیرات لئے گئے ، جن میں 62 ہزار سے زیادہ ایسے جینز شامل ہیں جن کو کینسر کے سبب کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ 49 جینز میں تغیرات تھے جس نے خلیوں کو بڑھنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں