زیبرے کی سفید کالی دھاریاں کیڑوں سے بچاؤ کیلئے مفید
لاہور (نیٹ نیوز)زیبرا کی سفید اور کالی دھاریاں حیاتیات کے لحاظ سے ایک دلچسپ ارتقائی پہیلی رہی ہیں تاہم یہ سب کچھ جینز اور جلد کے خلیات کے تعامل کے تحت طے ہوتا ہے ۔
آج کی سائنسی تحقیق کے مطابق یہ دھاریاں چند ارتقائی عوامل کے امتزاج سے پیدا ہوئیں جن میں سب سے مضبوط ثبوت ’’کیڑوں سے بچاؤ‘‘کے حق میں ہیں۔زیبرا کا بنیادی رنگ دراصل سیاہ ہوتا ہے اور سفید دھاریاں وہ حصے ہیں جہاں میلانِن یعنی رنگ دینے والے خلیات میں پیدا نہیں ہوتا۔تحقیق سے پتہ چلا کہ ٹسی فلائی اور دیگر خون چوسنے والے مچھر کالی-سفید دھاریوں والے جسم پر آسانی سے نہیں بیٹھ پاتے ، ان دھاریوں سے روشنی کے پولرائزیشن میں تبدیلی آتی ہے ، جس سے مچھر بھٹک جاتے ہیں۔ جب زیبرا کا جھنڈ حرکت میں ہوتا ہے تو اس کی دھاریاں شکاریوں کو مشکل میں ڈال دیتی ہیں ۔