کس وقت کافی پینا صحت کیلئے زیادہ فائدے مند ہے
لاہور(نیٹ نیوز)ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ٹریشا پسریچا نے کافی کے فوائد سے مستفید ہونے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ ایک کپ کافی میں صرف ایک چمچ چینی کا استعمال کریں۔۔۔
الٹرا پروسیسڈ کافی کریمرز سے پرہیز کریں کیونکہ بہت سے مشہور یا موسمی کریمرز میں بنیادی جزو اکثر سبزیوں کا تیل ہوتا ہے ۔جو لوگ دوپہر سے پہلے کافی پیتے ہیں ان کے مہلک بیماریوں کا شکار ہو کر مرنے کے امکانات 16 فیصد کم تھے ۔ دوپہر اور شام میں کافی کا زیادہ استعمال میلاٹونین کے اخراج کو تقریباً 30 فیصد روکتا ہے جس کی وجہ سے صرف نیند متاثر نہیں ہوتی بلکہ صحت کو نقصان ہوسکتا ہے اس لیے دوپہر اور شام کے اوقات میں کافی کا زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ روزانہ 3 سے 5 کپ سپریسو یا پھر 6 سے زیادہ فرنچ پریس کافی پینے سے جسم میں کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے اس لیے محتاط رہنا چاہیے ۔