نئی تحقیق میں تنہائی سے یادداشت ختم ہونے کا انکشاف

نئی تحقیق میں تنہائی سے یادداشت ختم ہونے کا انکشاف

سنگاپور(نیٹ نیوز)طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تنہائی یادداشت کو کمزور بناتی ہے جب کہ سماجی میل جول نہ صرف ذہنی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔۔۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دماغ کا اہم حصہ Hippocampus جو یادداشت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ، اس کے اندر ایک مخصوص ذیلی حصہ جسے ‘CA2’ کہا جاتا ہے ، سماجی معاملات کے دوران فعال ہو کر دوسرے حصہ ‘CA1’ کو سگنل بھیجتا ہے ، جو کہ یادداشت کو طویل مدّت کے لیے محفوظ بنانے کے عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔تحقیق کے دوران جب محققین نے تجرباتی لحاظ سے CA2 کے نیورونز کی سرگرمی کو عارضی طور پر روکا تو سماجی رابطے سے ملنے والا یادداشت میں اضافے کا اثر ختم ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں