چینی نوٹ کا حصہ بننے والی خاتون 50 سال بعد دریافت
بیجنگ(نیٹ نیوز)لگ بھگ 50 سال بعد چین کے ایک کرنسی نوٹ میں نظر آنے والی خاتون کو آخرکار دریافت کرلیا گیا۔
ون یوآن گرل کے نام سے معروف اس خاتون کو چینی صوبے Guizhou کے ایک سوشل میڈیا صارف نے 26 نومبر کو ایک ویڈیو میں 65 سالہ شائی نیان کے طور پر پیش کیا۔شائی نیان ایک عام کاشتکار خاتون ہیں جن کا تعلق اسی صوبے کی ایک اقلیتی برادری ڈونگ سے ہے جو 16 سال کی عمر میں گاؤں کے قریب بازار میں گئی تھیں جہاں ایک شخص نے شائی نیان کا خاکہ تیار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ کرنسی نوٹ پر موجود لڑکی دیکھنے میں بالکل ان کی طرح نظر آتی ہے ،جس شخص سے شائی نیان کی ملاقات ہوئی تھی وہ ایک مصور ہاؤ تامین تھے ۔ 2010 میں حکام نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا یہ ون یوآن گرل بالکل شائی نیان جیسی ہے اور پھر انہوں نے اسے دریافت کیا۔