زمین سے25نوری سال کے فاصلے پر خلا میں تصادم
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے ناسا اور یورپین سپیس ایجنسی کی ہبل ٹیلی سکوپ استعمال کرتے ہوئے قریبی سیاروی نظام میں خطرناک تصادم کا مشاہدہ کر لیا۔فومل ہاٹ نامی روشن ستارے کا مشاہدہ کرتے ہوئے سائنس دانوں نے ستارے کے گرد بڑے اِجرام کا تصادم دیکھا۔
فومل ہاٹ سسٹم ایک شدید غیر مستحکم نظام ہے ، بالکل ویسے ہی جیسا ہمارا نظامِ شمسی اپنی تخلیق کے چند کروڑ برس بعد تھا۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکیلے کے پرنسپل محقق پال کیلس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار کسی ایگزو پلینٹری سسٹم میں عدم سے روشنی آتی دیکھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہبل سے لی گئی ماضی کی تمام تصاویر میں یہ روشنی موجود نہیں ہے ، جس کا مطلب ہے کہ سائنس دانوں نے دو انتہائی بڑے اِجرام کے درمیان شدید تصادم دیکھا ہے اور اس سے بننے والے ملبے جیسا ہمارے نظامِ شمسی میں کچھ نہیں ہے ۔