نائیجیریا:خاتون کا طویل وِگ پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈز
لاہور(نیٹ نیوز)نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تین منزلہ عمار سے زیادہ طویل وِگ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
سوشل میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق ہیلن ولیمز نامی خاتون اس سے قبل ہاتھ سے سب سے طویل وِگ (351.28 میٹر) اور سب سے چوڑی وِگ (3.65 میٹر) بنانے کے دو علیحدہ ریکارڈ رکھتی ہیں۔اور اب انہوں نے اپنے سر پر سب سے طویل وِگ (15.37 میٹر) سجا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔سوشل میڈیا کے مطابق ہیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ وہ کبھی ریکارڈ توڑنا روکیں گی۔ ریکارڈ بنانا، پہاڑ سر کرنے جیسا ہے ۔ پہاڑ چڑھنا مشکل ہوتا ہے اور اس میں مسائل ہوتے ہیں لیکن چوٹی پر چڑھ کر زبردست نظارہ ہوتا ہے ۔