دسویں منزل سے گرنے والا معجزانہ طور پرمحفوط ، ویڈیو وائرل

دسویں منزل سے گرنے والا معجزانہ طور پرمحفوط ، ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی شہر سورت میں ایک 57 سالہ شخص نیند کے دوران دسویں منزل سے گرنے کے باوجود موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق نیتن نامی شخص اپنی رہائش گاہ میں دسویں فلور پر کھڑکی کے قریب سو رہا تھا۔ دورانِ نیند کروٹ بدلنے پر وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اچانک کھڑکی سے باہر جاگرا اور اس کی ٹانگ آٹھویں منزل پر واقع فلیٹ کی جالی میں اٹک گئی اور وہ نیچے گرنے سے بچ گیا۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتن الٹے لٹکے ہوئے ہیں اور ان کی ٹانگ جالی میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اوپر والی منزل سے رسیوں اور سیفٹی بیلٹس کے ذریعے نیتن کو محفوظ انداز میں باندھا، تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم نے کامیابی سے نیتن کی ٹانگ جالی سے آزاد کروا لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں