چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کو ریلوے اہلکار نے بچالیا

چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کو ریلوے اہلکار نے بچالیا

ممبئی (نیٹ نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی ٹرین سے ایک خاتون پلیٹ فارم سے نیچے گرنے والی ہوتی ہیں۔

تمل ناڈو کے شہر تَمبارم ریلوے اسٹیشن پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ اُس وقت ٹل گیا جب ریلوے عملے کے ایک اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ریلوے حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر بیچ جانے والی لوکل ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ٹرین چل پڑی اور وہ توازن کھو بیٹھیں۔ اس نازک لمحے پر ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ چیکنگ اسٹاف نتیش کمار نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے خاتون کو بازو سے پکڑ کر محفوظ مقام پر کھینچ لیا، یوں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ریلوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے نتیش کمار کی مستعدی، حاضر دماغی اور مسافروں کی سلامتی کے لیے غیر معمولی لگن کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں