چیٹ جی پی ٹی سے 12 ہفتوں میں 27 کلو وزن کم

چیٹ جی پی ٹی سے 12 ہفتوں میں 27 کلو وزن کم

لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت اب صرف کام آسان بنانے یا سفر کی منصوبہ بندی تک محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ ذاتی زندگی کے اہم معاملات، جیسے وزن کم کرنے ، میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے اپنی حیران کن فٹنس ٹرانسفارمیشن شیئر کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے نہ جم جوائن کیا، نہ مہنگے ڈائٹ پلان اپنائے اور نہ ہی کسی ذاتی ٹرینر کی خدمات حاصل کیں، بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنا ذاتی فٹنس ٹرینر بنایا۔حسن نامی صارف کے مطابق انہوں نے روزانہ باقاعدہ پرامپٹس دے کر چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لی، جس کی بدولت انہیں نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور واضح روٹین بنانے میں مدد ملی، اسی تسلسل کے ساتھ انہوں نے صرف 12 ہفتوں میں 27 کلوگرام وزن کم کر لیا۔حسن نے تمام پرامپٹس بھی شیئر کر دئیے جو انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے سفر میں استعمال کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں