2016 کی تصاویر شیئر کرنے کا وائرل ٹرینڈ کیا ہے

2016 کی تصاویر شیئر کرنے کا وائرل ٹرینڈ کیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک نیا مگر پرانی یادوں سے جڑا ٹرینڈ تیزی سے وائرل ہو گیا ہے ، جس میں لوگ اپنی 2016 کی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر صارفین دس سال پرانی زندگی کی جھلکیاں دکھا کر ماضی کو تازہ کر رہے ہیں۔ ان پوسٹس کے ساتھ ایک جملہ بار بار دکھائی دیتا ہے 2026 ہی نیا 2016 ہے ۔ ماہرین کے مطابق بہت سے صارفین کے لیے 2016 زندگی کا نسبتاً سادہ اور خوشگوار دور تھا، جب ذمہ داریاں کم اور زندگی کی رفتار سست محسوس ہوتی تھی۔ اسی احساسِ سکون اور خوشی کو دوبارہ جینے کے لیے لوگ ماضی کی یادوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرینڈ صرف عام صارفین تک محدود نہیں رہا بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اس میں بھرپور شرکت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں