ذہین گائے کا اوزاروں کا استعمال ،سائنسدان بھی حیران
ویانا(نیٹ نیوز)آسٹریا کی ایک گائے ‘‘ویرونیکا’’ کو پہلی ایسی گائے قرار دیا جارہا ہے جو باقاعدہ طور پر اوزار استعمال کرتی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں ویرونیکا کو لکڑی، جھاڑو اور ریک جیسے اوزار اپنے جسم کو کھجانے کیلئے استعمال کرتے دیکھا گیا ۔ کرنٹ بایولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق آزمائشی مراحل کے دوران ویرونیکا نے جھاڑو کے کانٹے دار حصے کو ترجیح دی، تاہم جب جسم کے نچلے اور نرم حصوں تک پہنچنا مقصود ہوا تو اس نے جھاڑو کا دوسرا سرا استعمال کیا۔ ماہرین کے مطابق اوزار کے مختلف حصوں کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنا ‘‘ملٹی پرپز ٹول یوز’’ کہلاتا ہے ، جو غیر بندر نما جانوروں میں نہایت نایاب سمجھا جاتا ہے ۔سائنسدانوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ اگر جھاڑو کسی غلط زاویے پر ہو تو ویرونیکا پہلے اپنی زبان سے اسے درست جگہ پر لاتی، پھر دانتوں کی مدد سے اسے جما کر کھجانے کا عمل مکمل کرتی۔