شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جا سکاتا ہے

شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جا سکاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)جب طویل عرصے تک چکنائی والی غذا کھائی جائے تو شریانوں کی دیواروں میں چکنائی جم جاتی ہے جو شریانوں کو تنگ کردیتی ہے اور فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ دیتا ہے ۔ شریانوں کی جمی ہوئی چکنائی مکمل طور پر راتوں رات ختم نہیں ہوتی مگر درست طرزِ زندگی سے اسے ختم اور مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ۔

سب سے پہلے خوراک میں تبدیلی ضروری ہوتی ہے جو کہ سب سے اہم قدم ہے ۔ فرائی، گھی، بناسپتی، فاسٹ فوڈ کم سے کم یا بالکل ترک کرنا ہوتا ہے ۔اس کیلئے سبزیاں، پھل، دالیں، ثابت اناج جیسے جو یا براؤن چاول وغیرہ زبرست آپشن ہے ۔ مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ زیادہ کھائیں جن میں اومیگا-3 ہوتا ہے ۔ یہ شریانوں میں جمی چکنائی کو دور کرتا ہے ۔اسی طرح لہسن (روز 1-2 پیس) کھائیں اور زیتون کا تیل استعمال کریں جبکہ چینی اور سفید آٹا ترک یا بالکل محدود کردیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں