منی سٹروک کی 7علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں

منی سٹروک کی 7علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں

لاہور(نیٹ نیوز)عارضی فالج جسے ٹرانزینٹ سکیمک اٹیک کہا جاتا ہے ، دماغ تک خون کی فراہمی میں عارضی رکاوٹ کے باعث ہوتا ہے ۔منی سٹروک کی 7 اہم علامات میں چہرے کا اچانک ٹیڑھا ہونا، بازو یا ٹانگ کا اچانک سن ہونا، کمزوری کے باعث ایک طرف کے بازو یا ٹانگ کو نہ اٹھا پانا۔ آواز کا لڑکھڑانا، الفاظ ٹھیک طرح ادا نہ کر پانا یا بات سمجھنے میں مشکل محسوس کرنا۔

 اچانک دھندلا دکھائی دینا، ڈبل نظر آنا یا آنکھ کے سامنے پردہ سا آ جانا۔شدید چکر آنا، زمین کے گھومنے کا احساس ہونا، چلنے یا کھڑے ہونے میں دشواری محسوس کرنا یا متلی یا قے کا آنا۔لڑکھڑاہٹ، سیدھا نہ چل پانا، یا سادہ کاموں میں عدم توازن محسوس کرنا۔اچانک تذبذب کی کیفیت کا بڑھ جانا، بات نہ سمجھ پانا یا پانی و خوراک نگلنے میں دقت محسوس کرنا شامل ہیں۔ بچاؤ کیلئے بلڈ پریشر کا قابو میں رہنا، جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کا کم ہونا ورزش کرنا لازمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں