چوری کے ڈر سے چاکلیٹس پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند

 چوری کے ڈر سے چاکلیٹس پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں چاکلیٹ کی چوریوں میں نمایاں اضافے کے بعد متعدد دکانوں اور سپر مارکیٹس نے چاکلیٹ بارز کو پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند کرنا شروع کر دیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی چاکلیٹ اب سب سے زیادہ چوری ہونے والی اشیاء میں شامل ہو چکی ہے ۔ماہرینِ صنعت نے خبردار کیا ہے کہ چوری شدہ چاکلیٹ بعد ازاں دوبارہ فروخت کی جاتی ہے بعض ملزمان آرڈر پر مخصوص مقدار میں چاکلیٹ چوری کر رہے ہیں۔برطانیہ کی ایک بڑی سپر مارکیٹ چین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ان مصنوعات کو رکھنے کے لیے خصوصی باکسز استعمال کر رہی ہے جو باقاعدگی سے چوری کا نشانہ بنتی ہیں۔لندن کی ایک برانچ میں 2.60 پاؤنڈ مالیت کی چاکلیٹ بھی لاک باکس میں رکھی گئی ہیں، جنہیں کھلوانے کے لیے صارفین کو عملے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں