ٹھنڈا یا گرم، صحت کیلئے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)کچھ افراد ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں اور کچھ گرم کو ترجیح دیتے ہیں مگر طبی ماہرین نے دریافت کیا کہ کھانے اور مشروبات کا درجہ حرارت مختلف چیزوں جیسے انزائٹی یا معدے پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
ویسے ٹھنڈا پانی پینے سے کسی حد جسمانی کیلوریز جلتی ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹھنڈا یا سادہ پانی پینے کے بعد 90 منٹ میں جسمانی توانائی خرچ ہونے کی شرح میں کم از کم 2.9 فیصد (ٹھنڈا پانی) اور 2.3 فیصد (کمرے کے درجہ حرارت والا پانی) میں اضافہ ہوتا ہے ۔یعنی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد جسم خود کو گرم کرنے کیلئے توانائی خرچ کرتا ہے مگر یہ وزن میں کمی لانے کیلئے کافی نہیں۔اسی طرح گرم پانی پینے سے بھی چربی نہیں گھلتی،اگر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ٹھنڈا یا گرم نہیں بلکہ مقدار پر توجہ مرکوز کریں۔ روزانہ اضافی ڈیڑھ لیٹر پانی پینے سے وزن میں 8 ہفتوں میں نمایاں کمی آتی ہے ۔