ڈیمنشیا کی 25 برس قبل پیشگوئی کرنیوالا خون ٹیسٹ ڈویلپ

 ڈیمنشیا کی 25 برس قبل پیشگوئی کرنیوالا خون ٹیسٹ ڈویلپ

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکی سائنسدانوں نے خون کا ایک ایسا ٹیسٹ ڈیولپ کیا ہے ، جو کسی خاتون میں ڈیمنشیا کے خطرے کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 25 سال قبل کر سکتا ہے ۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس بیماری کی تشخیص اور علاج کے طریقوں میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے ۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک خاص پروٹین کی زیادہ مقدار جو عام طور پر الزائمر کی بیماری میں دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک ہوتی ہے ، اس کا صحت مند خواتین میں مستقبل میں ذہنی صلاحیتوں میں کمی کے خطرے سے گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ تحقیقی ٹیم کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیگو کے پروفیسر علاوالدین شاداب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنا طویل وقت ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم پہلے سے احتیاطی اقدامات اور ہدف کی نگرانی شروع کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں