اے آئی ٹیکنالوجی کے حامل کھلونے بچوں کیلئے کتنے محفوظ

اے آئی ٹیکنالوجی کے حامل کھلونے بچوں کیلئے کتنے محفوظ

لاہور(نیٹ نیوز)اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے جیسے روبوٹ، سمارٹ گڑیا یا انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے اگرچہ کچھ فائدے بھی رکھتے ہیں لیکن مکمل طور پر محفوظ نہیں سمجھے جاتے۔

 ماہرین کے مطابق والدین کو ان کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے ۔ بہت سے اے آئی کھلونوں میں مائیکروفون، کیمرہ یا انٹرنیٹ کنیکشن ہوتا ہے۔ یہ بچوں کی آواز، بات چیت اور رویے کا ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں۔ بعض تحقیقات کے مطابق یہ ڈیٹا محفوظ نہ ہو تو ہیکنگ یا غلط استعمال کا خطرہ ہوتا ہے ۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ بعض اے آئی کھلونوں کے تقریباً 27 فیصد جوابات بچوں کے لیے نامناسب تھے ، جیسے خطرناک یا غیر مناسب موضوعات۔کچھ اے آئی کھلونے بچوں میں جذباتی وابستگی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں، جس سے بچے انہیں دوست سمجھنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس سے بچوں کی حقیقی سماجی مہارتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں