چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کم عمر بچی کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

 شوشل میڈیارپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ،واقعہ گھر میں نصب سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔ اس دوران فون چارجر سے منسلک بھی دکھائی دے رہا تھا اور بچی اسے اپنے چہرے کے قریب رکھ کر استعمال کر رہی تھی۔چند ہی لمحوں بعد اچانک فون زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔  شوشل میڈیارپورٹ کے مطابقغیر متوقع دھماکے سے بچی بری طرح گھبرا گئی اور اس کا توازن بگڑنے کے باعث وہ صوفے سے نیچے جا گری۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچی کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں