بے روزگاری کے دنوں میں مایوسی سے کیسے بچیں
لاہور(نیٹ نیوز)بے روزگاری کا دور اکثر انسان کے لیے ذہنی دباؤ اور مایوسی کا باعث بن جاتا ہے۔ عرب میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کا عرصہ دراصل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور نئے روابط قائم کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ اپنی سابقہ ملازمت یا پرانے ساتھیوں سے دوری اختیار کر لیتے ہیں، حالانکہ پیشہ ورانہ رابطوں کی بحالی نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے ۔ سوشل میڈیا اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ڈیجیٹل دنیا میں متحرک رہنا بھی نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ اگر آپ کے شعبے سے متعلق کہیں کوئی بحث یا گفتگو ہو رہی ہو تو اس میں حصہ لینا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی بھی اس مرحلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اسی طرح روزمرہ کے معمولات کو ترتیب میں رکھنا، مناسب نیند لینا اور دن کے اہداف مقرر کرنا مدد دیتا ہے ۔