جوان دکھنے والے شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا

جوان دکھنے والے شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا

سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی عمر نے دنیا کو حیران کردیا۔ شوشل میڈیارپورٹ کے مطابق سنگاپور کے فیشن فوٹوگرافر اور ماڈل چوانڈو ٹین اپنے جوان نظر آنے کی وجہ سے سب کو دھوکا دے دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل چوانڈو رواں ماہ کی 3 تاریخ کو 60 سال کے ہوگئے ہیں، شوشل میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی 60 ویں سالگرہ کو دھوم دھام سے منایا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ان کی انسٹا پوسٹ نے لاکھوں کی تعداد میں لائکس حاصل کیے ہیں شوشل میڈیارپورٹ کے مطابق جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی جوان دکھنے والی جلد بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں