70دن تک گنتی گننے والی خاتون نے ریکارڈ توڑ ڈالا
ابوجا (نیٹ نیوز)حال ہی میں ایک خاتون نے مسلسل گنتی گن کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔شوشل میڈیا کے مطابق یہ کارنامہ نائجیریا کی فیور اوگیچی انی نے انجام دیا۔ فیور اوگیچی نے 70 دن تک مسلسل اونچی آواز میں گنتی گنی۔
وہ روزانہ تقریباً 14 گھنٹے تک گنتی گنتی رہیں۔اس دوران انہوں نے 1 سے لے کر 1,070,000 تک گنتی مکمل کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1,000,000 تک گنتی تک کا تھا۔ شوشل میڈیا کے مطابق یہ ریکارڈ تقریباً 18 سال تک قائم رہا۔فیور اوگیچی نے پچھلی بار سے 70 ہزار زیادہ نمبر گن کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ انہوں نے اپنی گنتی کا عمل یوٹیوب لائیو اسٹریم پر نشر کیا تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے ۔گنتی کا آغاز اکتوبر 2025 میں ہوا اور تقریباً دسمبر تک جاری رہا۔ انہوں نے یہ چیلنج زیادہ تر گھر میں رہ کر مکمل کیا۔