یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ 2منٹ میں ہیک ہو سکتی

یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ 2منٹ میں ہیک ہو سکتی

نیویارک (نیٹ نیوز)مشہور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی عمر تصدیق کرنے والی ایپ (جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے ) ‘دو منٹ’ کے اندر ہیک کی جا سکتی ہے ۔۔۔

 ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایج ویری فکیشن ایپ میں بنیادی طور پر ہیک ہونے کا نقص موجود ہے ۔ یونین کے بیوروکریٹ پر ہنسنے میں جلدی نہ کریں۔ ان کو ایک بہانہ چاہیے تھا جس سے وہ صارفین کی آزادی کو سلب کر سکیں اور یہ ‘نقص’ ان کو مل گیا ہے ۔یورپین کمیشن نے گزشتہ ہفتے ایک نئی عمر کی تصدیق کرنے والی ایپ کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ‘آن لائن پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنائے گی’ اور تجارتی مفادات پر بچوں کی حفاظت کو ترجیح دے گی تاکہ بچے بھی اس سے محظو ظ ہوسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں