ہیکنگ بڑھانے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف

ہیکنگ بڑھانے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا ایک خاص ورژن متعارف کرا دیا ہے جسے خاص طور پر ہیکنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔اس ریلیز کا مقصد سائبر سکیورٹی ماہرین کو یہ سہولت دینا ہے۔۔

 کہ وہ اس سسٹم کی مدد سے ممکنہ حملوں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف بہتر دفاع تیار کر سکیں۔اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی-5.4-سائبر ایک ایسا ماڈل ہے جسے ‘خاص طور پر اضافی سائبر صلاحیتوں کے ساتھ اور نسبتاً کم پابندیوں کے تحت فائن ٹیون کیا گیا ہے ’۔دیگر تبدیلیوں کے ساتھ، اب یہ ماڈل ایسی کمزوریاں تلاش کرنے سے کم انکار کرتا ہے جو ہیکرز کے لیے کارآمد ہو سکتی ہیں۔اوپن اے آئی کی یہ ریلیز اس وقت سامنے آئی جب اس سے کچھ ہی پہلے اینتھروپک نے اپنا نیا ماڈل کلاؤڈ مائتھوز جاری کیا، جو کافی حد تک اسی نوعیت کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں