ہزاروں ٹن آلو مفت کیوں بانٹنے پڑے ،دلچسپ وجہ
برلن(نیٹ نیوز)یورپ کے ترقی یافتہ ملک جرمنی میں ایک منفرد اور قابلِ توجہ واقعہ سامنے آیا جہاں اضافی پیداوار کے باعث ہزاروں ٹن آلو ضائع ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئے۔۔۔
مگر بروقت حکمتِ عملی نے اس مسئلے کو ایک مثبت مثال میں بدل دیا۔خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لیے بڑی مقدار میں آلو عوام میں مفت تقسیم کر دئیے گئے ، جسے نہ صرف سراہا گیا بلکہ ایک کامیاب تجربہ بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ایک تاجر نے زرعی کمپنی سے تقریباً چار ہزار ٹن آلو خریدنے کا آرڈر دیا تھا تاہم اسی دوران ملک میں آلو کی غیر معمولی پیداوار ہوئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں سپلائی بہت بڑھ گئی اور قیمتیں نمایاں حد تک گر گئیں۔اس صورتحال میں تاجر نے اپنا آرڈر لینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث اتنی بڑی مقدار میں آلو ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔