مچھر بھی ملیریا کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتے ہیں:تحقیق
واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے ۔ اب سائنسدان ایک نیا طریقہ آزما رہے ہیں جس میں مچھروں کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ وہ بیماری نہ پھیلا سکیں۔
ماہرین کے مطابق، یہ طریقہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر ہے ۔ عام طور پر ملیریا سے بچا ؤکیلئے مچھروں کو مارنے یا ان سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے ، لیکن اس نئی ٹیکنالوجی میں مچھروں کی جینیاتی ساخت کو تبدیل کر کے انہیں بیماری پھیلانے کے قابل ہی نہیں رہنے دیا جاتا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹرینڈز ان پیراسائٹولوجی میں شائع تحقیق بتاتی ہے کہ جین ڈرائیو ٹیکنالوجی ایک ایسی جدید ایجاد ہے جو کسی مخصوص آبادی میں ٹارگٹڈ جینیاتی خصوصیات کو تیزی سے پھیلا سکتی ہے اور یوں ملیریا سمیت دیگر مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔