طرز زندگی میں تبدیلی سے جگر کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن

طرز زندگی میں تبدیلی سے جگر کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن

لاہور(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ جگر کی بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف طرز زندگی میں تبدیلی سے ان کیسز کو نصف کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں جگر کی بیماری ہر سال لاکھوں افراد کی جان لے رہی ہے ،یہ تحقیق لانسیٹ کمیشن برائے برائے جگر کی صحت نے تیار کی ،کمیشن نے دعویٰ کیا کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں سے دنیا بھر میں جگر کی بیماری کے بوجھ کو نصف تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ الکوحلک مشروبات کی روک تھام، بہتر سکریننگن بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بچوں اور نوجوانوں کو نشہ آور اور غیر صحت بخش خوراک کی تشہیر زیادہ دکھا ئی جارہی ہیں، جس سے ایسے رویے فروغ پاتے ہیں جو جگر کی بیماری سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں