گرمیوں میں لسّی پینا کن لوگوں کیلئے انتہائی نقصان دہ
لاہور(نیٹ نیوز)تپتی دھوپ اور شدید گرمی کے موسم میں لسی نعمت سے کم محسوس نہیں ہوتی تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر انسان کے لیے یکساں مفید ثابت نہیں ہوتی۔۔۔
اگر لسی غلط وقت پر یا ضرورت سے زیادہ پی جائے تو یہ فائدے کے بجائے الٹا نقصان بھی پہنچا سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق لسی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں جادوئی اثر رکھتی ہے لیکن ایسے لوگ جو دودھ یا دہی سے الرجی رکھتے ہیں، ان کے لیے لسی پیٹ میں درد، گیس یا دست کا باعث بن سکتی ہے ۔ اسی طرح جن لوگوں کو اکثر نزلہ، زکام یا گلے کی خرابی کی شکایت رہتی ہے ، انہیں لسی سے دور رہنا چاہیے ۔کم بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی لسی کے استعمال میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ فشار خون کو مزید کم کر سکتی ہے ۔