کمر درد سونے نہیں دیتا، لہسن والا دودھ آزمائیں
لاہور(نیٹ نیوز)آج کل کی بھاگتی دوڑتی طرز زندگی میں گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے اور غلط طریقے سے اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے کمر کے نچلے حصے میں درد ہونا ایک عام سی بات بن گئی ہے۔
اس تکلیف کی وجہ سے نہ صرف نیند پوری نہیں ہوتی بلکہ انسان اگلے دن تھکن اور چڑچڑے پن کا شکار رہتا ہے ۔ ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق ایسی صورتحال میں ماہرین کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو جسم کو سکون پہنچانے کے لیے مفید قرار دیتے ہیں، ایک گلاس دودھ اورتین جوئے لہسن کی ضرورت ہوگی۔سب سے پہلے لہسن کے جوئے ہلکا سا کچل لیں، پھر ایک برتن میں دودھ ڈال کر اس میں یہ کچلا ہوا لہسن شامل کر دیں۔اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر چند منٹ تک ابالیں تاکہ لہسن کے تمام قدرتی خواص دودھ میں اچھی طرح شامل ہو جائیں۔ جب دودھ ابل جائے تو اسے چھان لیں اور رات کو سونے سے پہلے نیم گرم حالت میں پی لیں۔