آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا کا بڑی آنت کے کینسر سے تعلق

آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا کا بڑی آنت کے کینسر سے تعلق

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی سائنسدانوں نے آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا اور بڑی آنت کے کینسر کے درمیان تعلق دریافت کرلیا ہے ۔

معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع نئی تحقیق میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کے بڑھتے کیسز کو موضوع بنایا گیا ہے ۔تحقیق میں سامنے آیا کہ آنتوں میں موجود عام بیکٹیریا ‘بیکٹیرائڈز فریگلس’ بڑی آنت کے کینسر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔نئی تحقیق سے بڑی آنت کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی، ماہرین پرامید ہیں کہ مستقبل میں حفاظتی اقدامات اور موثر علاج تیار کیا جاسکے گا۔نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیکٹیریاں ایک زہریلا مادہ خارج کرتا ہے ، جو بڑی آنت کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے ، یہ مادہ جسم کے ایک مخصوص ریسی پٹرکلودن4 سے جڑ کر خلیات پر حملہ کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں