انسٹاگرام نے اہم فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو الوداع کہہ دیا
لندن(نیٹ نیوز)سات برس قبل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ ‘مستقبل پرائیویسی کا ہے مگر اب اسی کمپنی نے اپنے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ انتہائی محفوظ میسجنگ فیچر ایسا تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنیوالا ہی پڑھ سکتے تھے ۔ اس فیچر کے خاتمے کے بعد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔میٹا کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جمعے سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے ، اس لیے اسے برقرار رکھنا فائدہ مند نہیں رہا۔کمپنی ترجمان نے کہا کہ جو لوگ اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ میسجنگ کرنا چاہتے ہیں، وہ آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔